
دربار
مخدوم پور
شریف چکوال
شہر سے مغرب
کی طرف دس کلومیٹر
کے فاصلے پر
تلہ گنگ روڈ
کے مرید گاؤں
کے سٹا پ پہ
واقع ہے۔دربار
شریف پہ پہنچنے
کے لئے نقشہ
دکھایا گیا
ہے۔
O چکوال
شہر پہنچنے
پر آپ ویگن
سٹینڈ پر اتریں
گے۔وہیں سے
آپ مرید گاؤں
یا بلکسر جانے
والی گاڑی
پہ بیٹھیںاور
تلہ گنگ روڈ
پر ہی مرید
گاؤں کے سٹاپ
پر اتر جائیں۔دربار
شریف چکوال
سے جاتے ہوئے
سڑک کے دائیںطرف
ہے اور مرید
گاؤں بائیں
طرف۔
O اگر آپ
موٹر وے سے
آئے ہیں تو
بلکسر انٹرچینج
پہ اتر جائیں۔اور
چکوال جانے
والی گاڑی
پہ بیٹھیں
اور مرید گاؤں
کے سٹاپ پہ
اتر جائیں۔دربار
شریف بلکسر
انٹرچینج سے
چار کلومیٹر
کے فاصلے پہ
مشرق کی طرف
تلہ گنگ روڈ
پہ واقع ہے۔
O اگر آپ
کلر کہار اترے
ہیں تو چکوال
جانے والی
گاڑی پہ بیٹھیں
اور چکوال
پہنچ کر اوپر
بتائے گئے
راستے سے دربار
پہنچ سکتے
ہیں
O اسی طرح
آپ لاہور،
جہلم، راولپنڈی،
سرگودھا ،چوآ
سیدن شاہ اور
تلہ گنگ سے
بھی دربار
شریف با آسانی
پہنچ سکتے
ہیں۔